معروف محقق و ناقد، اقبال شناس محترم المقام ڈاکٹر تقی عابدی (کینیڈا) سے ملاقات

 





آج 09 اپریل 2023 بروز  اتوار اقبال لائبریری، بھوپال میں معروف محقق و ناقد، اقبال شناس محترم المقام ڈاکٹر تقی عابدی (کینیڈا) سے ملاقات کا موقع میسر آیا۔ عابدی صاحب ان دنوں ہندوستان ادبی دورے پر ہیں مختلف ادبی تعلیمی اداروں کی جانب سے ملک بھر میں موصوف کے لیکچرس ہورہے ہیں، بھوپال کی سرزمین پر آمد بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ 

      راقم نے تاریخ زرنگار برہان پور آپ کی خدمت میں پیش کی، کتاب ہاتھ میں لیتے ہی ڈاکٹر تقی عابدی صاحب نے کہا "واہ واہ بہت خوب۔ کئی سال پہلے برہان پور آیا تھا، وہاں کی تاریخی عمارتیں دیکھی تھیں۔ فاروقی جامع مسجد کا جواب نہیں بھئی۔ لیکن برہان پور کی تاریخ جاننے کا اشتیاق رہا۔ میں ضرور اس کتاب سے استفادہ کروں گا۔" 

       ڈاکٹر صاحب کی بات ختم ہوتے ہی ہم نے فوراً تصویر کشی کے ذریعہ اس واقعہ کو یادگار بنانے کے لیے اجازت چاہی۔ ضرور ضرور کہتے ہوئے کھڑے ہوگئے اور ہم ان لمحے اپنے موبائل میں میں قید کرلیا۔


تنویر رضا برکاتی

09 اپریل 2023 بروز اتوار

Post a Comment

0 Comments

Close Menu