دعوتِ افطار و تقریب اعزاز
دارالسرور سوسائٹی کے دو اہم رکن فیضان انصاری و نوید اختر پروانہ کا اعزاز و استقبال
مورخہ 17 مارچ 2024 بروز اتوار کو دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برہان پور کی جانب دعوتِ افطار کا اہتمام انصار نگر میں کیا گیا۔
جس میں سوسائٹی کے اراکین نے شرکت فرمائی اور اختتام پر سوسائٹی کے دو فعال رکن فیضان انصاری کو اسٹیٹ میڈیا میٹ ایوارڈ ٢٠٢٤ ایوارڈ سے نوازے جانے پر اور دوسرے رکن نوید اختر پروانہ سوسائٹی کے آفیشل ڈیزائنر کو اپنی مسلسل خدمات کے سلسلے میں اعزاز پیش کیا گیا۔
تمام احباب نے انہیں مبارکباد اور روشن مستقبل کے دعائیں پیش کیں۔ اس موقع پر ماسٹر عاصم الدین، ایڈوکیٹ احتشام عاطف، ماسٹر نعیم اللہ، فرحان ایس آر، ایڈوکیٹ محسن شیخ، عمران اینڈرائیڈ، شاداب انصاری، طارق انصاری، شفیق انصاری، دانش اختر، توثیر احمد، ملک ٹیلر ماسٹر، ذیشان انصاری تنویر رضا برکاتی موجود تھے۔
*رپورٹ*
تنویر رضا برکاتی
١٨ مارچ ٢٠٢٤
0 Comments